لوگ کہتے ہیں داود بیٹے کے ساتھ کیوں لاکھوں ڈالر لٹا کر موت کے منہ میں چلے گئے۔
حضرت سلیمان علیہ السلام کا دربار لگا ہوا تھا، ساتھ ایک وزیر بھی بیٹھا تھا۔ حضرت عزرائیل بھی اچانک آگئے۔ انہوں نے وزیر کو غور سے دیکھا تو وزیر ڈر گیا۔
وزیر نے حضرت سلیمان سے کہا مجھے حضرت عزرائیل سے خوف آ رہا ہے براہ کرم ہوا کو حکم دیں مجھے یہاں سے دور چھوڑ آئے اور ایسا ہی ہوا۔
کافی دن گزرے پھر حضرت عزرائیل حضرت سلیمان کے پاس آئے تو حضرت سلیمان نے پوچھا اس دن میرے وزیر کو کیوں گھورا ؟۔
حضرت عزرائیل نے جواب دیا مجھے اس وزیر کی بہت دور جگہ پر روح قبض کرنی تھی اور وہ یہاں بیٹھا تھا۔
میں بہت حیران تھا کہ یہ تو یہاں بیٹھا ہے اور اس کی زندگی چند لمحوں بعد دور جگہ پر ختم ہونے والی ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہوگا ؟.
اسی اثناء میں اس وزیر نے آپ سے درخواست کی کہ ہوا کو حکم دیں کہہ مچھے فلاں جگہ بھیج دے۔
تب جا کر مجھے سمجھ آئی کہ موت کا دن ، مقام اور جگہ مقرر ہے۔